اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

گلوکارہ حمیراارشد کو 23 ستمبر تک بیٹا مل گیا

گلوکارہ حمیراارشدکو23 ستمبر تک بیٹا مل گیا، لاہورکی سیشن عدالت نے ان کے بیٹے کی حوالگی کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے قراردیاہے کہ کیس کا حتمی فیصلہ گارڈین کورٹ کرے گی ۔

 

سیشن عدالت لاہور میں گلوکارہ حمیراارشد کے بیٹے کے حوالگی کیس کی سماعت ہوئی، حمیراارشدکے سابق شوہر احمد بٹ بھی 6 سالہ بیٹے علی کے ساتھ عدالت میں پیش ہوئے۔

 

فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد عدالت نے 6 سالہ علی کو 23 ستمبر تک ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیااور قراردیاکہ بچے کی حوالگی کا حتمی فیصلہ گارڈین کورٹ کرے گی۔

 

بیٹے کو اٹھائے گلوکارہ حمیراارشد عدالت سے باہر آئیں تو خوشی کے تاثرات نمایاں تھے۔ اﷲتعالیٰ کا شکراداکرتے ہوئے کہنے لگیں کہ ممتاکی جیت ہوئی ہے۔

 

احمد بٹ کاکہناتھاکہ ان کا بیٹا پکارتارہاکہ ماما کے پاس نہیں جانا، مگرعدالتی فیصلے کو تسلیم کرنے کے سواکوئی چارہ نہیںتھا۔

Check Also

کرن جوہراور مہیش بھٹ کو انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکی

بھارتی انتہاپسندوں جماعت مہاراشٹرنونریمان سینا نے بالی ووڈ ہدایت کاروں کرن جوہراور مہیش بھٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *