اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

ہالی ووڈکابھارت میں ڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں، امیتابھ بچن

بالی ووڈسپراسٹار امیتابھ بچن نے کہاہے کہ بالی ووڈ جن ممالک میں گیاوہاں کی فلم انڈسٹری کو ختم کردیا، بھارت میں ہم اس کاڈٹ کرمقابلہ کررہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔

 

اپنے 74 ویں جنم دن پر میڈیا سے گفتگو میں جو سوشل میڈیا پر لائیو نشرکی گئی ، میں امیتابھ بچن نے کہاکہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مستقبل پر گزشتہ 43 برس سے سوال سن رہاہوں ، میں کہہ دیناچاہتاہوں کہ فلم سازی کا یہ عمل رکنے والا نہیں، وقتی مشکلات آئی ہیں اور آتی رہیں گی۔

 

بالی ووڈکاکہناتھاکہ بھارتی فلم سازی کی ایک تاریخ ہے، پرانے ہدایت کاروں نے جب اپنی مشہورفلمیں بنائیں تو اس وقت ان کے ذہن میں کیاتھا، اس سے ہم بھی ناواقف تھے اور آئندہ کے لوگ بھی رہیں گے، اس حوالے سے کام کی ضرورت کو نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

 

انہوں نے فلموں کی پروموشن کے عمل کی اہمیت کو مانتے ہوئے کہاکہ پہلے تو فلم کی کامیابی و ناکامی کا فیصلہ کرنے میں وقت لگتاتھا ،مگراب فلم کی قسمت کا فیصلہ جمعہ سے اتوارکے درمیان ہوجاتاہے، اس لیے فلم کی پروموشن کیلئے اداکارکوکئی شہروں میں پروگرامات کرناپڑتے ہیں۔

Check Also

اکشے کمارکاکم ترین وقت میں فلم مکمل کرنے کا ریکارڈ

بالی ووڈکے معروف اداکاراکشے کمارنے اپنی نئی آنے والی فلم ’جولی ایل ایل بی ٹو‘ …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *