اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

پاکستان کی ڈے نائٹ ٹیسٹ کیلئے پنک بال سے بھرپورپریکٹس

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلاکرکٹ ٹیسٹ 13 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ یہ پہلاڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ ہوگا جوپنک بال سے کھیلاجائے گا اور اس کیلئے پاکستانی ٹیم کی پریکٹس بھرپور انداز میں جاری ہے۔

 

تین روزہ پریکٹس میچ ڈرا ہوجانے کے بعد پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ اب فل سوئنگ میں آگئی ہے اور دبئی کرکٹ گراﺅنڈ میں ہونے والے اس ٹیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ پنک بال سے کھیلے جانے والایہ مقابلہ ڈے اینڈنائیٹ ہوگا۔

 

گرین شرٹس نے آج کوچ مکی آرتھرکی زیرنگرانی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔

 

کپتان مصباح الحق سمیت تمام کھلاڑی فیلڈنگ ، بولنگ اور بیٹنگ کیلئے فوکسڈنظر آئے۔ پنک بال سے کھیلنے کیلئے ایکسائیٹمنٹ بھی عروج پرہے۔

 

کھلاڑیوں کاکہناہے کہ پنک بال اور ڈے اینڈ نائیٹ کنڈیشن مشکل ہوں گی لیکن اچھی پرفارمنس کیلئے پر امید ہیں۔

 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 13 اکتوبر سے پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

Check Also

پاکستان سے سیریز، اسمتھ کی قیادت کا کڑا امتحان

 اسٹیو وا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ اور پاکستان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *