اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

نوازشریف کا قافلہ لاہور کی جانب رواں دواں

سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ریلی کو آج صبح 10 بجے پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور کے لیے روانہ ہونا تھا لیکن ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر کے بعد سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما پنجاب ہاؤس سے نکلے۔

 

روانگی سے قبل نواز شریف کی سلامتی کے لیے 5 بکروں کا صدقہ دیا گیا جبکہ صدر ممنون حسین اور نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے بھی انہیں فون کر کے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور گورنر خیبر پختونخوا سمیت (ن) لیگی قیادت نے نوازشریف کو رخصت کیا جب کہ پرویز رشید، خواجہ سعد رفیق، آصف کرمانی اور طلال چوہدری نواز شریف کے ساتھ قافلے میں شامل ہیں۔

 

نوازشریف نے کہا کہ تمام وزارتوں کی براہ راست نگرانی کر کے منصوبے جلد مکمل کریں۔ نواز شریف نے کہا کہ شہباز شریف پنجاب کی جان اور پاکستان کی شان  ہیں، انہوں نے پنجاب کو رول ماڈل بنایا ہے لیکن اب بھی انہیں مزید کام کرنے ہیں۔

Check Also

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ریاستی اداروں کو مؤثر تعاون کرنا ہوگا، سربراہ پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *