آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

ماہرین کرکٹ نے قومی ٹیم کی کامیابی کو خوش آئندقراردے دیا

ماہرین کرکٹ نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کوخوش آئند قراردیدیاہے۔ راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترکاکہناہے کہ پہلے ٹیسٹ میں جیت سے سیریز جیتنے کی راہ ہموار ہوئی ہے، کرکٹ کے سکندر نے قومی ٹیم کی کامیابی کو خوش آئند قراردیا۔

 

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اخترنے قومی ٹیم کی ٹیسٹ میچ میں کارکردگی کوسراہا، تاہم ان کاکہناتھاکہ ویسٹ انڈیز اپنی اچھی پرفارمنس کی وجہ سے میچ میں واپس نہیں آئی بلکہ پاکستان نے خراب پرفارمنس دے کر اسے واپس آنے کاموقع دیا۔

 

شعیب اخترکاکہناتھاکہ یاسر شاہ اچھے بالر ہیں اور وقت کے ساتھ ان کی کارکردگی مزیدبہترہوگی۔

 

سکندربخت کاکہناتھاکہ لڑکے اوور کانفیڈنٹ ہوگئے تھے، جس کی وجہ سے ویسٹ انڈیز نے میچ میں کم بیک کیالیکن پاکستان کی مجموعی پرفارمنس اچھی رہی۔

Check Also

پاکستان سے سیریز، اسمتھ کی قیادت کا کڑا امتحان

 اسٹیو وا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ اور پاکستان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *