آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

لاہورمیں بارش سے جل تھل، ڈیڑھ گھنٹے میں 111 ملی میٹر بارش

لاہور ۔۔۔تیز بارش نے جل تھل ایک کردیا، صرف ڈیڑھ گھنٹے میں 111 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا، لیسکو کے 70 سے زائد فیڈر ٹرپ کر جانے سے کئی علاقے بجلی سے محروم ہوگئے ہیں ۔ گر ین ٹاﺅن میں آئل اسٹورکی چھت گرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

صبح ساڑھے 7 بجے لاہور اور گردو نواح میں گہر ی سیاہ گھٹائیں چھاگئیں اور موسلادھار بارش شروع ہو گئی، ڈیڑھ گھنٹے تک کھل کرمینہ برسا جس نے شہر میں پانی ہی پانی کر دیا۔

لکشمی چوک ،ڈیوس روڈ، کشمیر مال روڈ ، سپریم کورٹ رجسٹری ، فیروزپورروڈ ، کینال روڈ ،ہربنس پورہ سمیت دیگر نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا ۔

محکمہ موسمیات نے اگلے 48 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Check Also

نیب پرسپریم کورٹ کاجج بٹھایا گیا ہے جو اپنی مرضی کا فیصلہ دلوائیں گے، نوازشریف

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *