آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

عمراکمل سابقہ ڈیپارٹمنٹ کیخلاف میچ سے دستبردار

ٹیسٹ کرکٹرعمراکمل اپنے سابقہ ڈیپارٹمنٹ کے خلاف میچ سے دستبردارہوگئے، ذرائع کے مطابق انہوں نے قائداعظم ٹرافی میں سوئی ناردرن گیس کے خلاف لاہوروائٹس کی قیادت کرنی تھی۔

 

ذرائع کاکہناہے کہ عمراکمل کالاہور وائٹس کی کپتانی سے استعفیٰ اب تک قبول نہیں کیاگیا، وہ اپنے ڈیپارٹمنٹ کے خلاف میچ کھیل لیتے توان کی سوئی گیس میں واپسی مشکل ہوجاتی، عمراکمل نے راستہ کھلارکھنے کیلئے میچ میں حصہ نہیں لیا۔

 

ادھر لاہور وائٹس کی ٹیم مینجمنٹ کاکہناہے کہ عمراکمل کے ساتھ فٹنس کامسئلہ ہے۔

 

دوسری جانب لاہور ٹیم انتظامیہ کے دعوے کے برعکس عمراکمل ٹریننگ کرتے دکھائی دئیے۔

Check Also

پاکستان سے سیریز، اسمتھ کی قیادت کا کڑا امتحان

 اسٹیو وا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ اور پاکستان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *