آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

عمران خان کو بنی گالہ سے راولپنڈی جانے کیلئے روکنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا

اسلام آبا د : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بنی گالہ سے راولپنڈی جانے کیلئے روکنے کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے اور مجسٹریٹ علی جاوید انتظامیہ کا ہدایت نامہ لے کر بنی گالہ پہنچ گئے۔
مجسٹریٹ علی جاوید بنی گالہ پہنچے تو ضرور تاہم وہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے بڑی تعداد کے باعث بنی گالہ میں داخل نہ ہو سکے اور عمران خان کے قانونی مشیر عون چوہدری اور دیگر رہنماﺅں نے بنی گالہ کے باہر ہی ان کیساتھ ملاقات کر کے معاملے سے آگاہی حاصل کی اور ہدایت نامہ وصول کیا۔ اس دوران نجی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمران خان کو بتانے آئے ہیں کہ عدالتی احکامات کے بعد وہ اس طرح سے جلسہ اور دھرنا نہیں کر سکتے۔
انہوں نے عمران خان کو پیغام پہنچایا کہ وہ بنی گالہ سے باہر مت نکلیں کیونکہ اگر وہ باہر آئے تو انہیں روکا جائے گا اور انہیں بنی گالہ میں نظربند بھی کیا جا سکتا ہے۔ تحریک انصاف کے رہنماﺅں اور مجسٹریٹ کے درمیان ہونے والی گفتگو کیمرے کی آنکھ نے بھی دیکھی جس دوران تحریک انصاف کے رہنما?ں نے مجسٹریٹ سے کہا کہ وہ تب سے انتظامیہ کیساتھ کوئی بات نہیں کریں گے جبکہ غیر اعلانیہ نظربندی اور ناکے ختم نہیں کر دئیے جاتے۔ انہوں نے مجسٹریٹ سے کہا کہ انتظامیہ نے پانی اور کھانا بھی بند کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صحافی نے مجسٹریٹ سے سوال کیا کہ کیا آپ عمران خان کی نظربندی کا پیغام لائے ہیں یا پھر انہیں گرفتار کرنے آئے تو انہوں نے کہا کہ نہیں، ایسی کوئی بات نہیں

Check Also

نیب پرسپریم کورٹ کاجج بٹھایا گیا ہے جو اپنی مرضی کا فیصلہ دلوائیں گے، نوازشریف

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *