آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

سات زبانیں بولنے والی روس کی چار سالہ بچی

ٹی وی شو میں ایک 4 سالہ بچی نے دنیا کو اس وقت حیران کردیا جب اس نے بہت مہارت سے ایک کے بعد ایک 7 زبانیں روانی سے بولیں۔

 

بیلا ڈیوائٹکنا نامی بچی کو جب روسی ٹی وی چینل کے ریئلٹی شو میں پیش کیا گیا تو اس نے بہت اعتماد کے ساتھ ایک کے بعد ایک زبانیں بولنا شروع کردیں۔ اس شو کا نام ’’غیرمعمولی لوگ‘‘ ہے جس میں ننھی بچی نے اپنی لسانی مہارت سے دنیا کو حیران کردیا۔

 

بچی کی مادری زبان روسی ہے لیکن وہ انگریزی، عربی، چینی، ہسپانوی، فرانسیسی اور جرمن زبانیں تیزی سے بولتی ہے۔ شو کے دوران اس نے اسکول کی کتابوں سے کیے گئے سوالات کے جوابات اسی زبان میں ادا کیے۔ بیلا نے انگریزی زبان اپنی ماں سے سیکھی ہے اور بقیہ زبانوں کے لیے اساتذہ سے اکتساب کیا ہے۔ ماہرین اس کی یہ کیفیت دیکھ کر حیران ہیں۔

 

زبانوں کے ایک ماہر نے کہا ہے کہ اگرچہ ایسے واقعات بہت نایاب ہیں لیکن ماضی میں ایسے لوگ سامنے آتے رہے ہیں جن کا دماغ اوائل عمر میں ہی مختلف زبانیں سیکھتا رہتا ہے۔

Check Also

کینیڈا:کدﺅں سے بنی کشتیوں کی ریس

کینیڈامیں کدو صرف کھانے کیلئے ہی نہیں لگائے جاتے بلکہ ان کی تراش خراش کرکے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *