آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

دبئی ٹیسٹ :ویسٹ انڈیزکے 6 وکٹ پر 315 رنز

دبئی ٹیسٹ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیزنے پاکستان کے خلاف 6 وکٹ پر 315 رنزبنالئے ہیں۔ کالی آندھی ٹیم کی جانب سے ڈیرن براوواور مالن سمیﺅلزنے نصب سنچری اسکورکی ہے۔

 

دبئی کے ڈے اینڈنائٹ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ویسٹ انڈیزنے 69 رنزایک کھلاڑی آﺅٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی توبریتھ ویٹ 32 رنز بناکرآﺅٹ ہوئے۔

 

بعدمیں مارلن سیمﺅل اور ڈیرن براوونے اسکورکو آگے بڑھاتے ہوئے 182 رنز تک پہنچایا، جب سیموئلز76 بناکرسہیل خان کاشکاربنے۔ دونوں کے درمیان 113 رنزکی شراکت بنی ۔

 

چوتھی وکٹ پربراوواوربلیک ووڈنے بھی 77 رنزجوڑے ۔ بلیک وڈ 37 رنزاور روسٹن چیز 6 رنز بناکروہاب ریاض کو اپنی وکٹیں دے بیٹھے۔

 

ادھرڈیرن براووپاکستانی بولرزکے سامنے ڈٹے رہے، انہوں نے 258 گیندوں کاسامنہ کرتے ہوئے 87 رنزاسکورکیے۔ وہگرین شرٹس کی جانب سے ڈیبیوکرنے والے آل راﺅنڈرمحمد نوازکی پہلی وکٹ بنے۔

 

ویسٹ انڈیزنے کھیل کے اختتام تک 315 رنز بنائے اور انہیں فالوآن سے بچنے کیلئے مزید 67 رنز درکارہیں۔ کالی آندھی ٹیم کی جانب سے شین ڈورچ اور کپتان جیسن ہولڈر کال چوتھے دن وکٹ پر موجود ہونگے۔

Check Also

پاکستان سے سیریز، اسمتھ کی قیادت کا کڑا امتحان

 اسٹیو وا نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں جنوبی افریقہ اور پاکستان سے …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *