آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

بنگلہ دیش کے 220 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز پر ڈھیر

میرپور : نگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز بنگلہ دیش کے 220 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 244 رنز پر ڈھیر ہو گئی ہے اور اسے مہمان ٹیم کے خلاف 24 رنز کی برتری حاصل ہو سکی ہے۔ مہدی حسن مرزا نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کے 6 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا۔تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے روز انگلینڈ نے 50 رنز 3 کھلاڑی آ?ٹ سے اننگز کا آغاز کیا تو مجموعی سکور میں صرف 14 رنز کے اضافے پر ہی معین علی 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ 69 کے مجموعی سکور پر بین سٹاکس بھی ہمت ہار گئے اور کھاتہ کھولے بغیر ہی آ?ٹ ہوئے۔جو روٹ نے کچھ مزاحمت کی اور 56 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے جبکہ کرس ووکس نے بھی ان کا خوب ساتھ دیا اور 46 رنز بنائے۔ عادل راشد نے بھی توقع کے برعکس بنگالی بلے بازوں کا خوب امتحان لیا اور 44 قیمتی رنز جوڑے۔

ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی بنگالی دیشی با?لرز کا سامنا کرنے میں ناکام رہا اور جلد ہی ان کی بساط لپٹ گئی۔ دیگر بلے بازوں میں الیسٹر کک نے 14، بین ڈوکیٹ نے 7، گیری بیلانس نے 9، جونی بیرسٹو نے 24 اور ظفر انصاری نے 13 رنز بنائے جبکہ سٹیفن فن بغیر کوئی سکور بنائے ہی آ?ٹ ہوئے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی بیٹنگ لائن کو ڈھیر کیا اور 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ تیج الاسلام نے 3 اور شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں میچ کا پہلا روز انتہائی ڈرامائی ثابت ہوا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 1 کے مجموعی سکور پر ہی بنگلہ دیشی اوپنر امرالقیس پویلین لوٹ گئے۔ پہلے نقصان کے بعد تمیم اقبال نے مومن الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن خاصی مضبوط کر دی۔ تمیم اقبال نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ مومن الحق نے 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنزمعین علی نے تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ کیا کیا کہ پھر وہ کسی بھی بلے باز کو خاطر میں نہ لائے اور بنگلہ دیشی ٹیم کیساتھ وہ کر دیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا، بنگال ٹائیگرز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ گئے اور پوری ٹیم صرف 220 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے 7 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے اور ایک اچھے آغاز کو انتہائی ڈراﺅنے اختتام میں تبدیل کر دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقیس نے 1، محمود اللہ نے 13، شکیب الحسن نے 10، مشفیق الرحیم نے 4، شوواگاتا ہوم نے 6، مہدی حسن مرزا نے 1 اور تیج الاسلام نے 5 رنز بنائے جبکہ شبیر رحمان اور قمرالاسلام بغیر کوئی رنز بنائے آﺅٹ ہوئے۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تباہ کن باﺅلنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس ووکس نے 3 اور بین سٹوکس نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

Check Also

ماہرین کرکٹ نے قومی ٹیم کی کامیابی کو خوش آئندقراردے دیا

ماہرین کرکٹ نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کوخوش آئند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *