اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

بالی ووڈہیرواکشے کمار 49 برس کے ہوگئے

بالی وڈاداکاراکشے کمار نے جمعہ کو اپنی 49 ویں سالگرہ منائی۔ بھارتی میڈیاکے مطابق اکشے کمار9 ستمبر 1967 ءکوبھارتی پنجاب کے صدرمقام امرتسرمیں پیداہوئے۔

 

وہ ایک کینیڈین نژادبھارتی ہیں، ان کا اصل نام راجیوہری وام بھاٹیا ہے تاہم فلم نگری میں اکشے کمارکے نام سے مشہورہیں۔ انہوں 90 کی دہائش میں ایکشن فلموں سے اپنے کیرئیرکاآغازکیا۔

 

بعدازاں انہوں نے رومانوی اور کامیڈی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہردکھائے اور متعدد کامیاب فلمیں دیں۔ اکشے کمار کو 2009 میں پدماشری ایوارڈسے نوازاگیااورکئی مرتبہ فلم فیئرایوارڈزکے لئے نامزدہوئے۔

 

تاہم انہوں نے یہ ایوارڈ 2 مرتبہ اپنے نام کیا۔ اکشے نے 2000 ءمیں اداکارہ ٹوئنکل کھنہ سے شادی کی جس سے ان کے دوبچے ہیںے ان کی نئی آنے والی فلموں میں روبوٹ ٹو، جولی ایل ایل بی ٹواور ٹوئلٹ شامل ہیں۔

Check Also

کرن جوہراور مہیش بھٹ کو انتہاپسندوں کی جانب سے دھمکی

بھارتی انتہاپسندوں جماعت مہاراشٹرنونریمان سینا نے بالی ووڈ ہدایت کاروں کرن جوہراور مہیش بھٹ کو …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *