اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے 220 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لئے

میرپور : انگلینڈ اور بنگلہ دیش کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ نے پہلی اننگز میں بنگلہ دیش کے 220 رنز کے جواب میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 50 رنز بنا لئے ہیں اور اسے 170 رنز کے خسارے کا سامنا ہے۔ جو روٹ 15 رنز اور معین علی 2 سکور کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔ قبل ازیں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور پوری ٹیم 220 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق شیر بنگلہ سٹیڈیم میرپور میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز انتہائی ڈرامائی ثابت ہوا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا 1 کے مجموعی سکور پر ہی بنگلہ دیشی امرالقیس پویلین لوٹ گئے۔ بنگلہ دیش نے پہلے نقصان کے بعد بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تمیم اقبال نے مومن الحق کے ساتھ مل کر دوسری وکٹ کی شراکت میں 170 رنز جوڑ کر ٹیم کی پوزیشن خاصی مضبوط کر دی۔ تمیم اقبال نے بہترین بلے بازی کرتے ہوئے 12 چوکوں کی مدد سے 104 رنز بنائے جبکہ مومن الحق نے 10 چوکوں کی مدد سے 66 رنز بنائے۔معین علی نے تمیم اقبال کی اننگز کا خاتمہ کیا کیا کہ پھر وہ کسی بھی بلے باز کو خاطر میں نہ لائے اور بنگلہ دیش کی کیساتھ وہ کر دیا جس کا کسی نے سوچا بھی نہ تھا، بنگال ٹائیگرز خزاں کے پتوں کی طرح جھڑ گئے اور پوری ٹیم صرف 220 رنز بنا کر ہی آﺅٹ ہو گئی۔ بنگلہ دیش کے 7 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں بھی ناکام رہے اور ایک اچھے آغاز کو انتہائی ڈرا?نے اختتام میں تبدیل کر دیا۔ بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقیس نے 1، محمود اللہ نے 13، شکیب الحسن نے 10، مشفیق الرحیم نے 4، شوواگاتا ہوم نے 6، مہدی حسن مرزا نے 1 اور تیج الاسلام نے 5 رنز بنائے جبکہ شبیر رحمان اور قمرالاسلام بغیر کوئی رنز بنائے آ?ٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے تباہ کن با?لنگ کرتے ہوئے بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کو تباہ کر دیا اور 5 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس ووکس نے 3 اور بین سٹوکس نے 2 وکٹیں حاصل کیںبنگلہ دیش کے 220 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی پہلی اننگز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ رہا اور صرف 10 کے مجموعی سکور پر ہی بین ڈوکیٹ 7 رنز بنا کر چلتے بنے۔ مجموعی سکور میں صرف 14 رنز کے اضافے کے بعد کپتان الیسٹر کک بھی ہمت ہار گئے جبکہ مجموعی سکور میں 18 رنز کا اضافہ ہوا تو بنگلہ دیش کو گیری بیلانس کی صورت میں تیسری کامیابی حاصل ہو گئی۔ الیسٹر کک نے 14 اور گیری بیلانس نے 9 رنز بنائے۔بنگلہ دیش کی جانب سے مہدی حسن مرزا نے جارحانہ با?لنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 2 کھلاڑیوں کو ٹھکانے لگایا جبکہ شکیب الحسن نے 1 وکٹ حاصل کی ہے۔۔

Check Also

ماہرین کرکٹ نے قومی ٹیم کی کامیابی کو خوش آئندقراردے دیا

ماہرین کرکٹ نے پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کامیابی کوخوش آئند …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *