اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اسلام آباد جا کر بتائیں گے عوام کی طاقت کیاہوتی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان

اسلا م آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہاہے کہ نیب سمیت دیگر اداروں کی طرح آپ کا بھی ٹرائل ہے ،آزاد عدلیہ حقوق کی حفاظت کرتی ہے،حکومت عدلیہ کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے ،اگر ملک کے اندر جمہوریت ہوتی تو الیکشن شفاف ہوتے ،مجھے بنی گالہ کے اندر تقریبا نظر بند کر دیا گیاہے جبکہ شیخ رشید کے جلسے میں بھی نہیں جانے دیا گیا ہے۔کارکنان دونومبر کیلئے ابھی سے تیاری کریں ،گرفتاریوں سے بچنا ہے اور اسلام آباد پہنچناہے ،وہاں جا کر بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کیاہوتی ہے۔نوازشریف سن لو تم بہت بزدل ہو جب تک میں زند ہ ہوں اور جب تک تمہارا احتساب نہیں ہوگا ،تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،دو تاریخ کو تیس ہزار پولیس کھڑی کرلیں مجھے کوئی نہیں رو ک سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے تو جانا ہی جانا ہے اور یہ ن لیگ والوں نے بھی ساتھ ہی جاناہے۔
پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ وہ سب سے پہلے سوال پوچھنا چاہتے ہیں کہ نوازشریف بتائیں یہ بادشاہت ہے یا جمہوریت کیونکہ جب ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا تھا کہ کوئی رکاوٹ نہیں ڈالنی تو پھر بنی گالہ کو بند کیوں کیا گیاہے بلکہ تقریبا ہاوس ایرسٹ کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے بتایا جائے کہ میں نے کونسا قانون  توڑ ہے جس کی وجہ سے بنی گالہ کو بند کیا گیاہے ،یہ تمام لوگ پہاڑیاں چڑھ کر بنی گالہ پہنچیں ہیں جبکہ نعیم الحق کو بھی اندر آنے نہیں دیا گیاہے۔
عمران خان کا کہناتھا کہ نوازشریف آج کوہاٹ میں جلسہ کرنے گئے تو انہیں کسی نے نہیں روکا کیونکہ وہاں جمہوریت ہے جبکہ یہ بادشاہت ہے۔ان کا کہناتھا کہ ہم نے کونسا جرم کیاہے جو ہمیں یہ حق نہیں دیا گیا ،میں نے شیخ رشید کا جلسہ کرنے جانے تھا وہا ں جانے سے کیوں روکا۔عمران خان نے کہا کہ عدلیہ سے سوال پوچھناچاہتے ہیں کہ نیب سمیت دیگر اداروں کی طرح آپ کا بھی ٹرائل ہے ،اگر ملک کے اندر جمہوریت ہوتی تو شفاف الیکشن ہوتے اس کے بعد آزاد عدلیہ حقوق کی حفاظت کرتی ہے جبکہ حکومت مسلسل عدلیہ کے احکامات کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے، اب میڈیا پر بھی رکاوٹیں کیلئے بھی رکاوٹیں کھڑی کی جارہی ہیں انہیں بھی آنے نہیں دیا جارہاہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ جب احتساب کی بات آتی ہے تو نوازشریف جمہوریت کے پیچھے چھپ جاتے ہیں اورتمام کرپٹ سیاستدا ن ان کا ساتھ دیتے ہیں کیونکہ انہیں پتہ ہے کہ اگر احتساب ہوا وہ بھی ان کی باری بھی آجائے گی۔عمران خان کا کہناتھا کہ وہ اپنے کارکنوںکو داد دیتے ہیںجبکہ ہماری خاتون رہنماسماویہ طاہر نے پاکستانی خواتین کو جوگزشتہ روز پیغام دیا انہیں بھی داد دیتاہوں،انہوں نے پاکستان کی تمام خواتین کو پیغام دیا قومیں تب بنتی ہیں جب وہ اپنے حق پر کھڑی ہوتی ہے۔ان کا کہناتھا کہ میں پولیس کو بھی آج پیغام دینا چاہتاہوں کہ آپ نے پختون خواہ کی پولیس کو دیکھا کہ انہوں نے کسی قسم کی قانون کی خلاف ورزی کی ،وہ غیر سیاسی ہے ،پنجاب پولیس کے زیادہ تر لوگ شریف برادارن سے تنگ ہیں ،پنجاب پولیس کو کوئی بھی غیر قانونی احکامات نہیں ماننے چاہیے۔
ان کا کہناتھا کہ گزشتہ روز جس طرح عورتوں پر ڈندے چلائے گئے اس پر شرم آنی چاہیے ،کارکنان دونومبر کیلئے ابھی سے تیاری کریں ،گرفتاریوں سے بچنا ہے اور اسلام آباد پہنچناہے ،وہاں جا کر بتائیں گے کہ عوام کی طاقت کیاہوتی ہے ،نوازشریف سن لو تم بہت بزدل ہو جب تک میں زند ہ ہوں اور جب تک تمہارا احتساب نہیں ہوگا ،تمہارا پیچھا نہیں چھوڑوں گا،دو تاریخ کو تیس ہزار پولیس کھڑی کرلیں مجھے کوئی نہیں رو ک سکتاہے

Check Also

نیب پرسپریم کورٹ کاجج بٹھایا گیا ہے جو اپنی مرضی کا فیصلہ دلوائیں گے، نوازشریف

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *