آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

اداروں سے ٹکراؤ کا حامی نہیں لیکن سازش سے پردہ اٹھاؤں گا، نواز شریف

سابق وزیراعظم نوازشریف سے جڑواں شہروں کے تاجروں نے ملاقات کی ، اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتا ہوں اسی لیے عدالتی فیصلہ تسلیم کیا تاہم عوام نے پاناما فیصلے کو تسلیم نہیں کیا، اربوں لوٹنے والے آج تک نہیں پکڑے گئے جب کہ آئین توڑنے والوں کو سزا کیوں نہیں دی گئی، کیا پاناما کیس میں میرے ہی خاندان کا نام تھا۔

 

سابق وزیراعظم نواز شریف نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت اورجذبہ ہی ان کا سرمایہ ہے، ڈیڑھ سال کے بہیمانہ احتساب اور تین نسلوں کے احتساب کے باوجود ایک پائی کی خوردبرد ثابت نہیں ہوسکی اور وہ ایمانداری کا یہی سرٹیفکیٹ لے کر عوام کے پاس جارہے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ انہیں اپنے کارکنوں پر فخر ہے اور انہوں نے ہمیشہ اپنے کارکنوں کی خدمت کی ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ انہیں کسی کرسی کی کوئی خواہش نہیں لیکن وہ ناانصافی کے سامنے سر نہیں جھکائیں گے۔

 

نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی پالیسیوں سے کراچی میں امن قائم ہوا جبکہ پورے ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں خاطر خواہ کمی ہوئی۔

Check Also

دہشتگردی کے خاتمے کیلیے ریاستی اداروں کو مؤثر تعاون کرنا ہوگا، سربراہ پاک فوج

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *