آن ٹی وی کو پاکستان سمیت دنیا بھر سے نمائندگان درکارہیں، رابطہ انچارج نمائندگان03024769985

اشتہارات ، انٹرویوز،نیوزسکینڈلز،ڈرامے ،محفل نعت اور اپنی فرمائش کے پروگرام دیکھنے کیلئے رابطہ کریں03024769985

آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ، نعیم الحق

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے کہا ہے کہ عمران کے گھر کا گھیرا? کر کے کارکنوں کو آنے سے روکا گیا۔ آج کی تشدد آمیز کارروائی کا بنیادی مقصد پاکستان کے عوام کے جذبات کو کچلنا تھا لیکن یہ وہ جذبات ہیں جو 20 سال کی مشقت کے بعد بیدار ہوئے اور اب کرپشن کے خاتمے کا وقت آ گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آج عمران خان کے کارکنوں کو ان کے گھر آنے سے روکا گیا حتیٰ کہ مجھے بھی روکا گیا اور جب پولیس والوں سے استفسار کیا کہ یہ سب کس قانون کے تحت کیا جا رہا ہے تو وہ لاعلم تھے لیکن اب آنے کی اجازت دیدی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آج تشدد آمیز کارروائی کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ پاکستان کے عوام کے جذبات کو کچل دیا جائے لیکن یہ وہ جذبات ہیں جو پاکستان میں کرپشن کے خلاف جہاد کیلئے عمران خان کی 20 سالہ جدوجہد کے بعد بیدار ہوئے ہیں اور اب کرپشن ختم کرنے کا وقت آن پہنچا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے کرپشن کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے اور پچھلے سات مہینوں میں اٹھنے والے قوم کے سوالوں کا کوئی جواب بھی نہیں دیا۔ نواز شریف اپنے حلف کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو چکے ہیں اور 2 نومبر کو جمع ہونے والا عوام کا سمندر کرپشن کے خلاف جذبات کی عکاسی کرے گا۔ نعیم الحق نے کہا کہ تمام محب وطن پاکستانی جان چکے ہیں کہ ملک کی ترقی کیلئے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے اور یہی وہ بیڑہ ہے جو عمران خان نے گزشتہ 20 سال سے اٹھایا ہوا ہے۔ راولپنڈی جلسے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آج راولپنڈی میں والا جلسہ جمہوری اور سیاسی تقاضوں کے مطابق تھا لیکن سب نے دیکھا کہ کس طرح حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی دھجیاں اڑائیں۔ آج قانون کی حکمرانی ختم ہو گئی اور حکمرانوں کا قانون چل رہا ہے۔
گلوکار سلمان احمد کی گرفتاری سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ سلمان احمد اقوام متحدہ کے پولیو کے سفیر ہیں جو ہر مہینے بین الاقوامی مہم پر کام کرنے کیلئے آتے ہیں اور اسلام آباد کے 25 اہلکاروں نے ان کے ساتھ جو رویہ اختیار کیا وہ شرمناک ہے اور یہی وہ معاملات ہیں جو عوام کے دل میں حکومت کے خلاف نفرتیں پیدا کر دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، پولیس نے ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا اور غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا۔

Check Also

نیب پرسپریم کورٹ کاجج بٹھایا گیا ہے جو اپنی مرضی کا فیصلہ دلوائیں گے، نوازشریف

پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ملک …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *